Science Nama : (Essays in Urdu) by Dr Aslam Faroqui

This book, "Science Nama," includes articles revolving around contemporary scientific topics written in a seasoned literary style. Complex issues regarding science, environment, and technology are often discussed with great precision in this magazine. Despite the generality of the topics in these articles, there is a novelty within the content that highlights the skill of the writer.
Factual statements are often a primary requisite when scientific topics are discussed. "Science Nama" presents such statements with great simplicity, in regards to which Dr. Muhammad Aslam Farooqui explains that he uses English material but brings it up to the standard of understanding the topics in easy Urdu. However, the lucidity of the content has had no effect on its provocative nature. These articles describe a decree of the human-nature relationship that instils in man a sense of responsibility toward nature.
Dr. Mohammad Aslam Farooqui is a noted Urdu writer, journalist, researcher, critic, and Urdu scholar from Hyderabad, India. He is known for his work connecting Urdu with information technology and promoting the Urdu language through social media. His informative articles are published in Urdu newspapers and magazines, which are popular among Urdu readers.

Buy Online : آن لائن خریداری

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے اردو کے ابھرتے ادیب، صحافی، محقق، نقاد اور استاد اردو ہیں۔ اردو کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور فروغ اردو زبان سے وابستہ نئی نسل کے ماہر اردو ہیں۔ ان کے معلوماتی مضامین اردو اخبارات اور رسائل میں شائع ہوکر مقبول ہیں۔ ان کی ایک کتاب 'سائنس نامہ' کے عنوان سے شائع ہو رہی ہے، جس میں روز مرہ کے سائینسی موضوعات پر تحریر کردہ مضامین شامل ہیں۔ اردو زبان میں سائینسی مضامین بہت ہی کم لکھے جاتے ہیں۔ اور زیادہ تر مواد من و عن انگریزی سے ترجمہ کرکے لیا جاتا ہے۔ ترجمہ کے دوران مضمون کی روح چھوٹ جاتی ہے اور عبارت ترسیل کے المیہ کا شکار ہو جاتی ہے اور مضمون برائے نام رہ جاتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی اس کتاب میں شامل سائینسی مضامین پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان مضامین میں سائینسی مضامین کو ادبی چاشنی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان مضامین میں ماحولیات، آلودگی، پانی، دودھ، نمک، شہد کی مکھی، ابلاغیات اور ٹیکنالوجی وغیرہ موضوعات کو دلچسپ انداز میں اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ ان مضامین کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان کے ذریعے لوگوں کو اپنے ماحول کے تحفظ اور خود اپنی ذات کے بارے میں فکر دلائی گئی ہے۔ ان مضامین میں موضوعات کی عمومیت کے باجود مواد اور پیشکشی میں ایک نیا پن دکھائی دیتا ہے۔ مضامین کی زبان آسان ہے اور کہیں بھی قاری کو مفہوم اخذ کرنے میں دشواری نہیں ہوتی۔ اور سائنسی نکات کو سادہ اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔
"سائینس نامہ" میں موجود تمام مضامین موضوع کے اعتبار سے دلچسپ ہیں۔ انسانوں کی فلاح و بہبود کا پہلو رکھتے ہیں۔ اور سائینس و فطرت کے رشتے کو اجاگر کرتے ہوئے انسان کو اس ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں کہ وہ بھی اس کائنات اور فطرت کا حصہ ہے۔ اور اسے اپنی زندگی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سائینس کی معلومات رکھتے ہوئے بہتر زندگی گذارنا ہے۔

Book Name
Science Nama (Essays)
Author
Dr Mohammed Aslam Faroqui
ISBN
9788196005566
Language
Urdu
Category
research, essays
Subject keywords
urdu, research, essays
Pages
134
Book Size
U.S. Trade (6x9 inches)
Format
Paperback
Publication Month/Year
December-2022

کتاب کا نام
سائنس نامہ
مصنف
ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
آئی۔ایس۔بی۔این
9788196005566
زبان
اردو
زمرہ
تحقیق، مضامین
موضوع کی-ورڈز
مضامین، تبصرے، تحقیق و تنقید
صفحات
134
کتاب کا سائز
یو۔ایس۔ ٹریڈ (6x9 انچ)
فارمیٹ
پیپربیک
ماہ و سالِ طباعت
دسمبر 2022ء

Buy Online : آن لائن خریداری

Post a Comment

Previous Post Next Post