Upar Sherwani Andar Pareshani (Urdu Satiric Essays) by Ibrahim Jalees

Upar Sherwani Andar Pareshani (Urdu Satiric Essays) by Ibrahim Jalees
The famous Urdu writer, journalist and satirist Ibrahim Jalees left Hyderabad Deccan and settled in Karachi after the partition of India. After matriculating in Hyderabad, he graduated from Aligarh University. He had a passion for literature since childhood, so at that time he used to write stories under the name Ibrahim Khan in the children's magazine "Sab Ras" published by Hyderabad Deccan at that time. His first short story was "Zard Chahre" which was published in a 1943 issue of Niaz Fatehpuri's famous magazine "Nigar". The title of his first collection of short stories was also "Zard Chahre" which was published from Lahore in 1944, which brought him lasting fame.
He also wrote stories for films. More than fifteen of his books have been published. Upar Sherwani Andar Pareshani (Outside Sherwani Inside trouble), a book containing about two dozen columns by Ibrahim Jalees. All these columns cover various topics related to clothing and food.

Buy Online : آن لائن خریداری

اردو کے نامور ادیب، صحافی اور طنز نگار ، ابراہیم جلیس جو ممتاز طنز و مزاح نگار مجتبیٰ حسین اور حیدرآباد کے مشہور صحافی مرحوم محبوب حسین جگر کے حقیقی بھائی تھے، تقسیم ہند کے بعد حیدرآباد (دکن) چھوڑ کر کراچی میں جا بسے تھے۔ حیدرآباد میں میٹرک کے بعد علیگڑھ یونیورسٹی سے انہوں نے گریجویشن کیا تھا۔ انہیں بچپن سے ادب سے لگاؤ تھا چنانچہ اس زمانے میں حیدرآباد دکن سے نکلنے والے بچوں کے رسالے "سب رس" میں ابراہیم خان کے نام سے کہانیاں لکھا کرتے تھے۔ ان کا پہلا افسانہ "زرد چہرے" تھا جو نیاز فتحپوری کے مشہور رسالے "نگار" کے 1943ء کے ایک شمارے میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوں کے پہلے مجموعہ کا عنوان بھی "زرد چہرے" تھا جو 1944ء میں لاہور سے شائع ہوا جس سے انہیں شہرتِ دوام حاصل ہوئی۔ 1943 میں انہوں نے نشرگاہ حیدرآباد (ریڈیو حیدرآباد دکن) کے لیے اسکرپٹ لکھنا شروع کیا اور حیدرآباد دکن کے اس تجارتی ادارے سے بحیثیت افسر اطلاعات وابستہ رہے۔ 1948 میں سقوط حیدرآباد کے بعد وہ پاکستان چلے گئے اور لاہور سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا اور 1952ء میں روزنامہ "امروز" کے سب ایڈیٹر منتخب ہو کر مستقلاً کراچی میں قیام پذیر ہو گئے۔
انہوں نے فلموں کے لیے بھی کہانیاں لکھیں۔ ان کی پندرہ سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اوپر شیروانی اندر پریشانی، ابراہیم جلیس کے تقریباً دو درجن کالموں پر مشتمل کتاب ہے۔ یہ تمام کالم لباس اور خوراک سے متعلق متنوع موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔

Book Name
Upar Sherwani Andar Pareshani (Urdu Satiric Essays)
Author
Ibrahim Jalees
ISBN
9788119022250
WorldCat OCLC No.
xxx
Language
Urdu
Category
Humor
Subject keywords
urdu;urdu literature;urdu fiction;contemporary fiction;indian sub-continent;india;pakistan;humor and satire;urdu humour;humor;light essay;
Pages
150
Book Size
Statement (5.5x8.5 inches)
Format
Paperback
Publication Month/Year
March-2023

کتاب کا نام
اوپر شیروانی اندر پریشانی
مصنف
ابراہیم جلیس
آئی۔ایس۔بی۔این
9788119022250
زبان
اردو
زمرہ
طنز و مزاح
موضوع کی-ورڈز
مزاحیہ مضامین، انشائیہ
صفحات
150
کتاب کا سائز
اسٹیٹ منٹ (5.5x8.5 انچ)
فارمیٹ
پیپربیک
ماہ و سالِ طباعت
مارچ 2023ء

Buy Online : آن لائن خریداری

Post a Comment

Previous Post Next Post